27 دسمبر 2014 - 09:35
دہشت گردی کے خلاف کمیٹی کے نگراں خود نوازشریف ہوں گے

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کمیٹی کی کارکردگی کی نگرانی وہ خود کریں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کمیٹی کی کارکردگی کی نگرانی وہ خود کریں گے ۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز کابینہ کے وزراء اور دہشت گردی کے خلاف قائم شدہ قومی کمیٹی کے اراکین کی میٹنگ میں کہا کہ اس کمیٹی کی کارکردگی کی نگرانی کی ذمہ داری وہ خود سنبھالیں گے تاکہ اس کمیٹی کے فوری اقدامات کی انجام دہی سے مطمئن رہ سکیں۔پاکستان کے وزیر اعظم  نواز شریف کے علاوہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان،  وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر دفاع خواجہ آصف نیز خارجہ اورقومی سلامتی امور میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے جو اس میٹنگ کے اہم اراکین میں شامل تھے ،  دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان  کےطریقۂ کار کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن کمیٹی کا قیام، سولہ دسمبر کو پیشاور آرمی اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد جس میں 141 افراد جاں بحق ہوئے تھےپاکستان کے  وزیر اعظم  نواز شریف کے حکم سےعمل میں آیا ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲